• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
بچت کے گرُ

بچت کے گُر
اگر بچت اتنی ہی اہم ہے تو کیوں کثیرتعداد میں لوگ اس پر عمل پیرا نہیں ہو تے ؟
عوام نے اس بارے میں کچھ و جوہات پیش کی ہیں کہ اس بنا پر بچت کرنا اس مشکل ہے ۔
جو یہ ہیں۔


تجاویز

مسائل

چاہے رقم کتنی کم کیوں نہ ہو ایک طرف پس انداز کرنا شروع کر دیں ۔ یعنی روزانہ یا ہفتہ واری ، رقم میں اضافہ ہو تا رہے گاغور کر کے تمام غیر ضروری مصارف کی بیخ کنی کر دیں ۔

میرے پاس بمشکل اتنی رقم ہوتی کہ میں خاندان کی کفالت اور دیگر اشیاء ضرورت پوری کر سکوں۔

رقم کو محفوظ جگہ رکھیں ۔ تر جیحاً گھر سے باہر تا کہ رسائی آسانی نہ ہو ۔ اسکے لیے ایک بینک اکاؤنٹ کھول لیں

جب میں رقم جمع کر تی ہوں تو میرے شوہر ہمیشہ اُسکے خرچ کرنے پر اثرار کر تے ہیں ۔

آمدنی کے حساب سے مختلف اوقات میں مختلف رقوم بچائیں ۔

میری آمدنی میں تسلسل نہیں ہے

ایک جدول ترتیب دیں ۔ تو سب سے مطلوبہ نو عیت رقم کو ادا کر یں ۔

میں اپنی تمام دستیاب کمائی کو قرض چکانے میں صرف کر دیتا ہوں ۔

رقوم کی مینجمنٹ کے بنیادی اصول ہر شخص کے لاگو ہیں ۔ تاہم بچت و خرچ آپکی آمدن پر منصر ہے اور لون کا لینا، مناسب بچت سکیم حاصل کر نا اور ذاتی صوابوید اور اہلیت تک محدود ہیں ۔ مگر پھر بھی کچھ قاعدے و اصول موجود ہیں ۔ جو آپکی بچت و مصارف میں رہنمائی کرینگی ۔

  •   بچت زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد جتنی آپ کر سکتے ہیں ۔ کثیر بچت سے زیادہ فوائدحاصل ہونگے ۔
  •  بچائیں کہ آپ کمائی کر تے ہیں۔ اگر آپ نے کوئی مخصوص چیز نہیں خریدی تو اپنی آمدنی کا کم از کم 10فی صد بچائیں تاکہ سرمایہ کاری کے اہل ہو سکیں ۔
  •  کسی بھی کام سے قبل آپ آمدنی کا 10فی صد ایک طرف علیحدہ کر دیں ۔ اگر آپ فی الحال 10فی صد بھی نہیں کر سکتے تو اس سے قدرے بچا کر آغاز تو کر دیں ۔
  •  اگر آپ باقاعدگی سے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرا رہے ہیں تو قدرے توقف کے بعد جائزہ لیں کہ وہ کتنا سود دے رہی ہے ۔
  •  اپنے ہمراہ زیادہ رقم نہ رکھیے بلکہ اس سے زیادہ خرچ ہونے کا خدشہ ہے ۔
  •  رقم احتیاط سے خرچ کریں ۔ اگر آپ بڑی اشیاء خریدنا چاہتے تو بار بار غور کریں کہ یہ آپ دوبارہ فروخت کر کے کچھ حاصل کر سکتے ہیں ۔ مواقع کی تلاش میں رہیں کہ بڑی اور ضائع نہ ہونے والی چیز خریدیں تاکہ رقم محفوظ رہے۔
  •  اپنا قرض ادا کریں ۔ کچھ لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ بچانے سے قبل قرض اتارو کچھ تجویز کر تے ہیں قرض چکانے کے ساتھ ساتھ بچاتے بھی رہنا چاہیے تاہم یہ اہم تر اثاثہ جلد از جلد تشکیل دیں ۔ یہ کام افراد کی اپنی تر جیحات ، حالا ت و ممکنات تک محدود رہے ۔ گھر کی آمدنی سے کل گھر یلو قرضہ 36فی سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ۔
  •  ایک ایمر جنسی فنڈ میں 3تا 6ماہ کا خرچہ ہر قت رکھیں۔ کام چھوٹ جانا، اچانک بیماری یا دوسری فوری ضرورت میں اسے استعمال کر سکتے ہیں ۔ ایک ایمر جنسی فنڈ آپکی پریشانی کا ازالہ کر ے گا۔
  •   ایمر جنسی فنڈ ایک علیحدہ اکاؤنٹ میں رکھیں ۔ دو بچت اکاؤنٹ کھولیں ایک ایمرجنسی کیلئے جو آسانی سے آپکی دسترس میں ہو اور رقوم نکالنے پر کوئی زائد پینا لٹی ) بھی نہیں ادا کر نی پڑتی ۔ دوسرا اکاؤنٹ اور مقاصد کیلئے جسکی اسائی آسانی سے نہ ہو (تو اسطرح رقوم نکالنے کا رجحان کم ہو تا ہے )
  •  یہ اہم بات ہے کہ کچھ بچت دستر س سے باہر ہونی چاہیے۔
  •  آپ ان بچت سکیموں کو اپنائیں جو آپ کی بچت کے مقاصد سے مماثلت رکھتی ہو۔