• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
سرمایہ کاری کیا ہے؟

سرمایہ کاری کیا ہے؟
اکثر لوگ زندگی میں دو ترجیحات رکھتے ہیں۔اول یہ کہ انہوں نے جو کمایا خرچ کر دیں، زیادہ پیسے کمائیں، کچھ زیادہ خرچ کریں اور بالآخر غیر متوقع اخراجات کے لئے رقم قرض لیں۔ یا پھر وہ سرمایہ استعمال کریں جو انہوں نے بچایا ہے یاقرض لیا ہے۔ یہ سرمایہ بدلے میں ان کی کمائی میں اضافہ کرتا ہے اور انہیں طویل دورانیہ میں آزادانہ طریقے سے زندگی کی اہم ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Urdu_what_are_investments

سرمایہ کاری کوایسے سمجھا جا سکتا ہے کہ

  • اپنی بچائی گئی رقم کو آمدنی میں اضافہ کرنے والے اثاثہ جات میں لگانا یاایسے اثاثے میں لگانا جس میں وقت کے ساتھ قیمت میں اضافہ ہو
  • اور
  • ایک ایسی مالیاتی سرگرمی یا فعل میں حصہ لینا جہاں سرمایہ سرمائے کو کھینچتا ہے نتیجتاً مجموعی رقم میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
  • بچت کرکے اسکی سرمایہ کاری کرنے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ رقم کی قیمت مسلسل بڑھتی رہے۔
  • ایک بار آپ اپنی بچتیں بڑھتا دیکھ لیں تو آپ اگلی سطح پر جانے کے لئے راغب ہوں گے اورآپ کو یہ احساس ہو گا کہ امارت دراصل یہ ہے کہ مختصر کاوشوں سے بڑے نتائج پیدا کئے جائیں جبکہ غربت دراصل بڑی کاوشوں سے مختصر نتائج برآمد ہونے کا نام ہے۔
  • سرمایہ کاری کا مقصد ہے کہ آپ کی رقم اثاثہ جات میں رکھی جائے ۔ جس سے آپ کو ایک مسلسل اور بڑھتی ہوئی آمدنی حاصل ہو۔
  • مثلاً

اگر آپ بیس ہزار روپے رکھتے ہیں اور منافع دینے والی سرمایہ کاری میں سرمایہ لگاتے ہیں، تبھی آپ کو اپنی رقم پر نفع حاصل ہوگا۔پانچ فیصدمنافع پرآپ کو سالانہ ایک ہزار روپے حاصل ہونگے جبکہ اصل سرمایہ بھی محفوظ رہے گا ۔

دوسری جانب تصور کرتے ہیں کہ آپ نے بیس ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی اور اسی ہزار روپے قرض لئے تاکہ ایک لاکھ روپے مالیت کی جائیداد خریدسکیں ۔
آپ ایک لاکھ روپے پر دس فیصد سالانہ اضافہ حاصل کریں گے آپ کے سرمایئے میں ایک سال میں دس ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔