• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
بینکوں کے بارے میں مفروضے
بینکوں کے بارے میں کچھ عام مفروضے یا غلط فہمیاں درج ذیل ہیں۔

تصفیہ

مفروضھ

یہ محض ایک غلط فہمی ہے۔ بینک کی خدمات اور پروڈکٹس کا دائرہ کار بہت وسیع ہوتا ہے تاکہ ہر طرح کی آمدنی رکھنے والے لوگ ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ مثال کے طور پر، بینک دولت پاکستان کے مطابق اب اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے کم از کم رقم ہر وقت رکھوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔



بینک کی خدمات حاصل کرنے کے لئے امیر ہونا لازمی ہے۔


myths


انفرادی سطح پہ بینک کا عملہ غیر دوستانہ ہوسکتا ہے ، مگر بینک بحیشیتِ ادارہ سب لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔


بینک غیر دوستانہ ہوتے ہیں۔


myths2

اگر صارف بینک کے طریقہِ کار سے عدم واقفیت رکھتے ہیں تو ابتداء میں کچھ زائد وقت لگ سکتا ہے۔ البتہ عام طور پر دیگر مالیاتی لین دین کے طریقہِ کار کے برعکس بینک کم وقت لگاتے ہیں۔


بینک جانے کے لئے بہت وقت درکار ہوتا ہے۔

slowbank

یہ بھی ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ بینک کا سرمایہ انشورنس کے ذریعے محفوظ ہوتا ہے۔ البتہ عام مالیاتی لین دین کے طریقہِ کار میں پیسہ ڈوبنے کا امکان ہمشہ رہتا ہے۔


اگر بینک لٹ جائے تو آپ کا سرمایہ ڈوب جاتا ہے۔

robbank


 

کیا آپ جانتے ہیں؟
لوگوں کوبینکنگ شعبے کے ذریعے بچت کی طرف مائل کرنے کے لئے چاہے بچائی گئی رقم چھوٹی ہی کیوں نہ ہو، درج ذیل قواعد و ضوابط متعارف کروائے گئے ہیں۔

  • بینک کسی صارف کو جو بینک کی مطلوبہ شرائط کو پورا کرتا ہو، اکاؤنٹ کھولنے سے منع نہیں کرسکتا۔
  • بینک عام اکاؤنٹ کھولنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کے لئے کسی قسم کے اضافی معاوضے کو وصول کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔ نہ تو بینک میں کم سے کم رقم ہر وقت رکھنے کی کوئی شرط ہے اور نہ ہی بینک اکاؤنٹ بند کرنے کا معاوضہ وصول کرنے کا مجاز ہے۔
  • ایک عام بچت اکاؤنٹ کم از کم صرف سو روپے میں کھولا جاسکتا ہے۔
  • مستحقینِ زکوات ، طالبِ علم، سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین جو اپنی تنخواہ اور پنشن وغیرہ کے لئے اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں بشمول ان ملازمیں کی بیوائیں اور بچے جو خاندانی پنشن یا دیگر ضروریات کے لئے اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہیں اور دیگر لوگ بناء کسی ابتدائی رقم کے اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں ۔
  • بینک اکاؤنٹ چلانے اور خاص طور پر بند کرنے کے سلسلے میں درج ذیل نکات کو یقینی طور پر دیکھے گا۔
  • صارف کو مطلع کردیا گیا ہے۔
  • اکاؤنٹ کھلوانے کے فارم میں واضح طور پر لکھا گیا ہے۔
  • صارف کو فراہم کئے گئے کاغذات میں کہیں تحریر ہے۔
  • اردو زبان میں ترجمہ کے ساتھ صارف کو فراہم کیا گیا ہے۔
  • بینک کے اکاؤنٹ کھلوانے کے فارم کے شرائط و ضوابط میں کسی قسم کے سقم یا ابہام کی صورت میں شک کا فائدہ بینک کو نہیں صارف کو ملتا ہے۔