• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
انشورنس

umbrella

انشورنس کی حیثیت ایک چھتری یا سائبان کی سی ہے جو کہ تیارانسان کو زندگی میں پیش آنے والے مختلف متوقع اور غیر متوقع واقعات میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔
انشورنس پالیسی آپ اپنے آپ کو اپنے خاندان کو اپنے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خرید سکتے ہیں۔ انشورنس پالیسی کے عوض صارفین کوماہانہ یا سالانہ مستقل بنیادوں پر پریمیم کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ پریمیم کی رقم انشورنس فراہم کرنے والا ادارہ یعنی انشورنس کمپنی طے کرتی ہے، اور اس کا تعین پالیسی کی قیمت ، خطرے وغیرہ جیسے عناصر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
انشورنس ایک حفاظتی حصار ہے جو کہ کسی ناگہانی مصیبت کے وقت میں آپ کو آپ کے پریمیم کے عوض ایک معقول طے شدہ رقم دے دیتا ہے۔ انشورنس ایک معاہدہ ہے جو کہ انشورنس کمپنی، بینک، مالیاتی ادارے اور صارف کے بیچ میں ہوتا ہے۔
انشورنس متوقع واقعات مثلاً شادی، تعلیم ، مرگ اور غیر متوقع واقعات مثلاً حادثات، چوری چکاری، قدرتی آفات وغیرہ کے لئے لی جاسکتی ہے۔ انشورنس مختلف اقسام کی ہوتی ہیں، مثلاً زندگی کی انشورنس ، صحت کی انشورنس ، حادثات کی انشورنس ، املاک یا جائیداد کی انشورنس ، گاڑی کی انشورنس ، معذوری کی انشورنس ، کریڈٹ یعنی ادھار کی انشورنس ، تھرڈ پارٹی انشورنس یعنی سہ فریقی انشورنس ۔

Insurance

یاد رکھیے

  • آپ کو انشورنس پالیسی کے متعلق تمام معلومات ہونا ضروری ہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔خاص طور پر اگر اگر معلومات کم یا ناقص ہوں۔
  • پریمیم کی ادائیگی کے بعدرسید حاصل کرنا اشد ضروری ہوتاہے۔ مستقبل میں ضرورت کے پیشِ نظر رسید کو کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اس کے علاوہ انشورنس کمپنی کے دفتر جا کر اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ کی ادا کی گئی رقم وصول ہوگئی ہے کہ نہیں۔
  • انشورنس کی ایک فائل بنائیں اور تمام متعلقہ کاغذات اس میں رکھیں اور فائل کو کسی محفوظ جگہ پہ رکھیں۔اگر آپ کی فائل گم ہوجاتی ہے تو آ پ کو کاغذات مل تو جاتے ہیں مگر بہت دشواری کے ساتھ۔