• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
مالیاتی خدمات کی اقسام اور انکو حاصل کرنے کے ذرائع

مالی ضروریات کی چار اہم درجہ بندیاں درج ذیل ہیں
رقم جس کی تھوڑے عرصے کے بعدآپ کو ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے آپ اپنی چھوٹی رقوم مختصر مدت کے لئے بچاتے ہیں۔
رقم جس کی آپ کو تھوڑے عرصے کے بعد ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے آپ اپنی چھوٹی رقوم طویل مدت کے لئے بچاتے ہیں۔
رقم جس کی آپ کو فوری ضرورت ہوتی ہے جس کی ادائیگی آپ آسان اقساط میں کرتے ہیں۔
رقم جس کی آپ کو ہنگامی طور ہر یا کسی آفت کی صورت میں ضرورت ہوتی ہے۔

اوپر دی گئی جملہ ضرورت کے لئے خصوصی مالی خدمات دستیاب ہیں جس سے آپ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

بعض صورتوں میں درست انتخاب دراصل ایک سے زائد خدمات کا مجموعہ ہو سکتا ہے ۔ اہم امر اس بات کا تعین ہے کہ آپ کے ذاتی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ کے اور آپ کے اہلِ خانہ کے لئے کونساانتخاب بہترین ہے۔
انفرادی سطح پہ اور مالیاتی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ بچت، سرمایہ کاری اور قرضہ جیسی مالیاتی خدمات موجود ہیں جو کہ آپ کو اپنے مالیاتی اثاثوں کی بہتر طور پردیکھ بھال کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ان خدمات کو تین بنیادی درجوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی رسمی ،غیر رسمی اور نیم رسمی۔

مالیاتی خدمات کی اقسام

مثالیں تفصیل قسم
کمرشل بینکس مائیکرو فنانس ادارے انشورنس کمپنیاں وہ ادارے جومختلف مالیاتی کاروائیاں بمشول قرضہ جات اور بچت کے منصوبے فراہم کرتے ہیں۔ان کی نگرانی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کی جاتی ہے۔ یہ ادارے باقاعدگی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ رسمی
مقامی عاریتاً رقم دینے والے رہن رکھ کے رقم دینے والے ساہو اہل خانہ وہ ادارے یا افراد جومختلف مالیاتی کاروائیاں بمشول قرضہ جات اور بچت کے منصوبے فراہم کرتے ہیں مگر یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان یا کسی قسم کے مرکزی ادارے کے قوانین کے تابع نہیں ہوتے۔ ان میں مقامی عاریتاً رقم دینے والے یا رہن رکھ کے رقم دینے والے ساہوکاریا اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے گروہ اور غیر منافع بخش ادارے شامل ہیں اس کے علاوہ اہل خانہ جو اپنی بچتیں مائیکروانٹرپرائز میں لگاتے ہیں انکا شمار بھی غیر رسمی میں ہوتا ہے۔ غیر رسمی
کریڈٹ یونینیں کوآپریٹیو بینکس وہ ادارے جومختلف مالیاتی کاروائیاں بمشول قرضہ جات اور بچت کے منصوبے فراہم کرتے ہیں۔اگرچہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تابع نہیں ہوتے مگر یہ حکومت کے اداروں کیجناب سے تمام فنانشل ٹرانزیکشنز فراہم کرنے والے جو کہ بینکنگ اتھارٹیز کی جانب ریگولیٹ نہیں ہوتے ہیں لیکن لائسنس یافتہ ہیں اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے نگرانی کی جاتی ہے۔ مثلا کوآپریٹیوز، جنہیں کی نگرانی اکثر سرکاری بیوریو یا ایجنسی یا کوآپریٹیو انچارج کی جانب سے کی جاتی ہے۔ نیم رسمی