• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
تمام قرضے بُرے نہیں ہو تے

تمام قرضے بُرے نہیں ہو تے
لوگ قرض کئی وجوہات کیلئے لیتے ہیں ۔ کچھ فوری ضرورت پیش آنے کیلئے ، یا کسی خریداری کیلئے یعنی یکمشت ادائیگی ہو سکے یا اسے اپنے کاروبار میں کھپا دینا ۔


تمام قرضے زیاں والے نہیں ہو تے
ایک مرتبہ آپکو یکمشت رقم فراہم کر تا ہے بصورت دیگر اسے حاصل کر نا مشکل امر ہے ۔ یہ آپکو اس قابل کر تا ہے کہ کاروباری مواقع حاصل کر یں ۔ فوری طلب رقم کا خرچ کر نا ، مکان کی مرمت کرنا ، یا کسی دوسری چیز کا خریدنا ، مگر قرض کی رقم قیمتی ہو سکتی ہے اور واپسی کی رقم کیلئے کڑی شرائط ہو تی ہیں ۔ اس بناء پرقرضہ کی استعمال اسطرح کا نہیں ہو تا جس طرح کہ اپنی رقم کا خرچ کرنا ہو تا ہے ۔ جو آپ ضروری ، کاروباری منافع یا بچت کاری سے حاصل کر تے ہیں ۔ درج ذیل چارٹ آپکو ایک قرض کی خوبیاں و خامیوں کی وضاحت کر تاہے۔

تقابلی چارٹ



اپنی رقم کا استعمال

کیفیت

قرضہ

کوئی زائد رقم دینے سے آپ آزاد ہیں

اپنی بچت کی نسبت آپ زیادہ رقم بنانے کی تگ ودو کر نا ۔

خو بیان

رقم اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔

بوقت فوری ضرورت آپ کے پاس مطلوبہ رقم موجود ہو تی ہے ۔


تقابلی چارٹ

 

اپنی رقم کا استعمال

کیفیت

قرضہ

یہ مطلوبہ رقم کے مقابلے کہیں کم ہو تی ہے

کاروبار آہستگی سے پروان چڑھتا ہے ۔

آپکو قرض کے حصول کے اخراجات ادا کرنے ہو تے ہیں ، فیس کا ادا کرنا ، یا مدت واپسی تو سیع کیلئے درخواست کا دینا

خامیاں

کاروباری مواقع میں آپ کی شرکت محدود ہو جا تی ہے ۔

آپ باقاعدگی سے ادا کرنے کے پابند ہیں یا غیر ادائیگی کی صورت میں جرمانہ ؍زائد رقم ادا کرنا پڑتی ہے ۔

خدشات

ہر ایک قرض خواہ کیلئے قرض ایک پو شیدہ زیاں رکھتا ہے ۔
اگر آپ قرض واپس نہیں کر سکتے تو آپکے لیے سنگین نتائج ہونگے ! ہاں ایک محتاط منصوبہ بندی سے آپ قرض واپسی کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں ۔ کئی غیر منصوبہ والے واقعات حقیقت میں تبدیل ہو جا تے ہیں ۔ یعنی ایک پوشیدہ زیاں کا آمنا سامنا ہو جاتا ہے ۔ جو اسطرح ہو تے ہیں ۔

  •   جب آپکی آمدن میں بیماری یا غیر موجودگی سے رکاوٹ آجائے ۔
  •  جب آپ نے قرض کی رقم کو کاروبار میں لگایا ہو اور خسارہ ہو جائے ۔
  •  جب آپکے گھر یلو و تجارتی مصارف آپکی آمدن سے تجاوز کر جائیں ۔
  •  جب اچانک رونما ہونے والے واقعات کیلئے نقد رقم کی ضرورت ہو ۔ مثلاً ڈاکٹر کی فیس علاج و معالجہ کفن و دفن کے اخراجات وغیرہ ۔

پاکستان میں اسطرح کے واقعات عام ہیں ۔ مگر پھر بھی اسے قطع نظر کر کے قرض کی واپسی ضرور کرنی چاہیے ۔ اگر آپ کو قرض کی واپسی میں مشکلات در پیش ہیں تو آپکے لیے کیا راستے ہیں ۔


آپ کو چاہیے کہ قرض کی واپسی کیلئے اپنے اخراجات کم کر دیں یا کچھ قیمتی اشیاء کو فروخت کر دیں ۔ آپ اپنے عزیز رشتہ داروں سے بھی مدد طلب کر سکتے ہیں مگر اس میں بالا آخر یہ احتمال رہے کہ وہ اس کی نیک نیتی پرمنحصر ہے ۔


اگر آپ اسے کسی بھی طرح بھی ادا نہیں کر سکتے یا قرض کے ناد ھند ہ ہو گئے تو آپ کے لیے کیا مشکلات ہیں؟ آپ آئندہ کیلئے ادھار لینے سے محروم ہو جائینگے ۔ آپ کے بینک عملہ کے ساتھ تعلقات میں تناؤ و کشیدگی آجائیگی آپکو اپنے علاقے میں حقارت کا سامنا کر نا پڑے گااور اپنے دوست و خاندان میں اچھی شہر ت کھو دینگے ۔ نا دہندگی سے آپ پر لوگوں کا بھروسہ متاثر ہوگا اور عزت نفس کازیاں ہو گا۔

نقصان دہ قرضہ

اچھا قرضہ

قرض کا استعمال

چیزیں یا اشیاء کا ختم ہو جانا اور قرض تاحال ادا نہ ہو ۔ جو کچھ اثاثہ یا اشیاء خریدی جائیں وہ دیر پاھوں تاکہ قرض دہندہ کو واپسی ہو سکے ۔ ایک اثاثہ کا خریدنا ، یاقیمتی اشیاء کا حصول
یا آمدن قرض و متعلقہ اخراجات سے کم تر سطح پر ہو ۔ اثاثوں سے جو کمائی ہو وہ قرض و اسکے متعلقہ اخراجات سے کہیں زیادہ ہو ۔
آپ نے اتنا بھی کما سکتے ہو جو لون (اضل زر) واپس ہو سکے ۔ آپکے دیگر ذرائع سے بہت کم مالی فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ قرض ایک ممکنہ کاروباری موقع فراہم کر تا ہے ۔ یعنی منافع کما کر واپسی بھی کریں اور کچھ پس انداز کردیں ، بچائیں ۔ عام سرمایہ
آپ قرض بروقت حاصل نہ کر سکے اور ایک مخصوص موقع سے قطعی فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ قرض آپکی سرمایہ کاری میں مدد کرتا ہے ۔ سرمایہ بڑھنے سے کمائی زیادہ ہوتی ہے ۔ جنکی مارکیٹ میں ترسیل ہو تی ہے ۔
قرض کی شرائط و اخراجات سخت ترین ہیں ۔ اور آپ اسے بخوبی واپسی کیلئے منصوبہ بندی نہیں کر سکتے ۔ یہ قرض آپکی بغیر کسی سخت مشکل کے آسانی سے مسئلہ حل کر دیتا ہے ۔ فوری طلب قرض


قرضہ دانشمندی سے حاصل کر یں
قرض حاصل کر تے وقت ممکنہ پوشیدہ زیاں کا بھی احساس ہونا چاہیے اور اس پر بھی غورو خوض کریں کہ کب اور کتنا قرضہ اٹھانا چاہیے ۔ قرض آپکے لیے نئے راستے کھولے گا مگر اس بات کا فیصلہ کہیں زیادہ اہم ہے کہ کب حاصل کیا جائے ۔ قرض کے سرمائے کا اچھی و بجا استعمال درج ذیل طریقوں سے ہو سکتا ہے ۔

  •   سستے اوقات میں تھوک کے بھاؤ بھاری خریداری جو آپکے لیے زیادہ منافع بخش ہو گی ۔
  •  مشینری کی مد میں سرمایہ کاری جس سے آپکی پیداواری صلاحیت زیادہ ہو ، مثلاً پانی کا پمپ جو زیادہ فصل کا مخزن ہے ۔ یا ڈبوں میں پیک مشینری و اشیاء کی خریداری جو آپکی اصل کی قدر بڑھائے گی ۔
  •  سرمایہ ایک جگہ لگانا جو کہ ایک نئے کاروباری کا باعث ہو مثلاً موبائل فون فرنچائز یا ایک ریفریجریٹر ۔

سادہ و مختصر سی بات قرض لینا اچھاجبکہ آپکو منافع ہو رہا ہو اور یہ برُا ہے جب یہ آپکے لیے مالی بوجھ ثابت ہو جائے ۔ قرض ان لوگوں کے لیے زیادہ فوائد کا حامل ہو تا ہے ۔جنکے پاس روپے ہونے کے باوجود اسکو مزید پروان چڑھانا چاہتے ہیں ۔ پھر اسے ایک قیمتی سرمائے میں تبدیل کر دینا چاہتے ہوں ۔ نا موافق حالات میں خرچ کرنا ، یا اشیاء کی بچت و خریدار ی کرنے کا باعث ہو ۔ قرضہ سے آپ کے پاس آسانی سے رقم آجاتی ہے۔ جبکہ آپکے پاس اسے تھوڑا تھوڑا بچانے کی حکمت عملی و اہلیت ہو ۔