• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
تعریف اور قرض کے جزئیات

تعارف و قرض کے جزئیات
قرض کیا ہے ؟
جب آپ رقم اُدھار لیتے ہیں تو آپ قرض کی دنیا میں داخل ہو تے ہیں ۔ اسکے قواعد ، طریقہ کار اور حکمت عملیاں ہوتی ہیں ۔ ایک سب سے بہترین بات جو آپکے مفاد میں ہے وہ یہ ہے کہ آپ قرض کی رقم کا بخوبی استعمال سیکھیں۔ درج ذیل میں اہم تعر یفین اور جزئیات ہیں جو آپکو جاننی چاہیے۔


تعارف
قرض ، جب آپکو نقدی اور خاص اشیاء کی کسی سے اُدھار کی نوبت آئے ۔ یا اُدھار پر خیرداری کرنا ہو۔ اُسے قرضہ پُکارا جائیگا۔ جب آپ کسی شخص یا ادارے (جیسے ایک بینک یا کریڈٹ یونین سے)رقم ادھار لینا چاہتے ہو تو دینے والا واپسی کی توقع رکھتا ہے ۔ عموماً جو شخص رقم دیتا ہے تو وہ روپے کے استعمال کی وجہ ے فیس وصول کر تا ہے ۔ ایک آدمی گھرانے کے افراد ، شنا ساؤں ، غیر اسمی اُدھار دینے والا یا مالیاتی ادارے کا مقروض ہو سکتا ہے ۔

  •   راشد اپنے باپ کا مقروضہے کیونکہ اُس نے قرض لے کر ایک فرج خریدا۔
  •  ایک لون قرض برائے ادائیگی اسکول فیس و دیگر کاروبار کیلئے سارہ نے حتی المقدور قرض اٹھایا ۔
  •  لون ایک قرض خواہ وقتی ضرورت کیلئے رقم لے ۔ زیادہ تر لون ایک رقم ہو تی ہے جو اُدھار دینے والا قرض قرض خواہ کو ایک متعین قوت تک کےئے دیتا ہے ۔قرض خواہ اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ وہ اس رقم کو بمعہ سود کے ادا کرے۔

قرض خواہ کیلئے لون ایک قانون دفہ داری ہے ۔ یعنی جو رقم ادھار ہوئی ہے ۔ واض رہے یہ رقم قطع نظر آمدن یا نقدی کی کمی پیشی کے بالضرور واپس کرنی ہے ۔


لون کے بارے میں تمثیل جملے

  •   فاطمہ نے اپنے گاؤں کے بینک سے ایک قلیل لون اٹھا رکھا ہے ۔ جو کہ وہ چار ماہ میں بالضرور ادا کرے گی ۔
  •  حکومت نے بیج کی مد میں لون دینے کا پروگرام طے کیا ہے جبکہ کسان (ہاری ) اسے فضل میں سے کٹائی کے وقت دے گا۔

کریڈٹ : ادھار
ادھار کا لینا یا ادھار کیلئے مختص رقم ۔ بینک یا دوسرے مالیاتی ادارے صارفین کو ادھار رقم دیتے جنکا سابقہ ریکارڈ اچھا ہو اور لون کی رقم بروقت ادا کی ہوں ۔ سابقہ ریکارڈ اچھا ہو اور لون کی رقم بروقت ادا کی ہوں ۔ خریداری ادھار پر اسکے معنی ہیں بوقت خریداری بغیر مکمل رقم ادا کیے اشاء کا ادھار پر لینا۔ خریدار اس بات کا پابند ہو تا ہے کہ وہ اشیاء کی قیمت قسطوں میں یا اسے آئندہ متعین تاریخ پر ادا کر ے ۔


کریڈٹ  کے بارے میں تمثیلی جملے

  •   خالد نے لون بروقت واپس کیا ہے اسلئے اس کا بینک میں ایک اچھا کریڈٹ ریکارڈ ہے ۔
  •  دکاندار صرف ان گاہکوں پر اشیاء ادھار فروخت کر تے ہیں جنکو وہ جانتے ہیں اور قابل بھروسہ ہو تے ہیں ۔

ناد ھندہ
جس نے لون (قرضہ ) واپس نہ کیا ہو ۔ ڈیفالٹ (نادہندہ ) کے بارے میں تمثیلی جملے

  •  شہناز کے شوہر کا ایک کار حادثہ میں زخمی ہونا اور ہسپتا کے بل کی ادئایگی سے وہ لون (قرضہ) کی نادھندہ ہو گی ۔
  •  عبد الروف نے اپنے بھائی سے رقم ادھار لی تاکہ وہ اپنا بینک لون ادا کر کے نادہندگی سے بچ سکے ۔

کریڈٹ کے جزئیات

اگر آپ ایک بینک یا کسی شخص سے رقم قرض لینا چاہتے ہیں تو آپکے لون کے ساتھ درج ذیل ملحقات ہونگے ۔ انکا ایک ایک شخص کو سمجھنا نہایت ضروری ہے ۔ کیونکہ یہ آپکے لون کیساتھ مخصوص ہیں ۔

قرض لون کی حد

 رقم جو آپ قرض لینا چاہتے ہیں ۔

قرض کی معیاد

وہ مدت جس میں آپ قرض کی رقم واپس لوٹائنگے ۔

شرح سود

قرض دینے والا کل قرض کی رقم پر فی صد کے حساب لاگو کیا جا تا ہے ۔ عموماً شرح سور حا ہوار وصول کی جاتی ہے ۔
فیس

جب قرض خواہ لون حاصل کر تا ہے اُس وقت وہ ایک بار دفتری اخراجات بشمول سود کے ادا کر تا ہے ۔ جسے فیس کہا جا تا ہے ۔

گریس پیر یڈ سہولتی مدت
ایک لون موصول ہونے کے بعد لیبل قسط کی ادائیگی تک کی مدت کو گریس پیر یڈ  کہتے ہیں ۔ جو کہ ایک قسم کی رعایت ہے ۔


   قرضہ کی واپسی کا جدول(Repayment Schedule)
لون کی واپسی کا طریقہ مدت یعنی ہفتہ واری ، ہفتہ واری یا ماہانہ ۔