• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
موبائل بینکنگ

موبائل بینکنگ
موبائل بینکنگ حال ہی میں متعارف ہوئی ہے اور استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے بیحد کامیاب ہے۔ موبائل بینک جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ایک ایسی بینکاری ہے جس میں صارف مالی ٹرانزیکشن انجام دینے کے لئے اپنا موبائل فون استعمال کرسکتا ہے۔


بناء برانچ کی بینکنگ کا انحصار بینکنگ کارندوں یا ایجنٹس پر ہوتا ہے۔یہ کارندے عام طورپردکانیں اور ڈاک خانے ہوتے ہیں۔خدمت کا معیارروپے کا انتظام اورصارفین کی فلاح کا تمام تر انحصار ان کارندوں اور بینک پر ہو تا ہے۔


بینکنگ کرنا ایک آسان کام ہے جس میں کسی خاص ڈیوائس یا مشین کی ضرورت نہیں ہوتی ماسوائے اس کے کہ صارفین کو ایک موبائل فون کی ضرورت ہوتی ہے جو ایس ایم ایس یا برقی پیغامات وصول کرنے اور بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔صارفین اپنے موبائل فون کے ذریعے بآسانی بینکنگ کر سکتے ہیں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے فراہم کراہ مختلف موبائل سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔


موبائل بینکاری کے تمام خدمات ہر طرح سے محفو ظ ہوتی ہیں۔ مالیاتی ادارے محفوظ نیٹ ورک تعمیرکرتے ہیں، جہاں مالیاتی سرگرمیاں محفوظ رہتی ہیں اور جزنیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ مگر تمام صارفین کے ضروری ہو تاہے کہ ہر وقت اپنے خفیہ کلیہ یا پاس ورڈ کو یاد رکھیں اور اسکی حفاظت کا خیال رکھیں۔ جیسے کہ وہ اپنے بینک کے کھاتوں یا اکاؤنٹس کا کرتے ہیں۔

موبائل بینکنگ کے فواہد

موبائل بینکنگ کئی فوائد رکھتی ہے۔ موبائل بینکنگ کے چند فواہد میں درج ذیل شامل ہیں۔

  • استعمال میں آسان
  • صارفین کے ما بین ایس ایم ایس ایک عام پیغام کا طریقہ ہے۔
  • زیادہ مہنگی نہیں ہے لہذا صارفین کے لئے قابلِ برداشت ہے۔
  • صارفین جب چاہیں کہ اپنے اکاؤنٹس کے بارے میں تازہ ترین اور صحیح معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔
  • چوبیس گھنٹے دستیاب ہوتی ہے۔
  • بینک کی طرح جسمانی طور پر حاضر ہونا ضروری نہیں ہوتا ہے۔
  • موبائل بینکنگ خاص طور پر دیہی لوگوں کے لئے سود مند ہے ۔
  • برانچز تک سفر کئے بغیر بینکنگ کی سہولت اور کم تر شرح پر خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

موبائل بینکنگ کی خدمات و سہولیات
مختلف ادارے مختلف سہولیات فراہم کرتے ہیں ۔زیادہ تر سہولیات کا دائرہ کار درج ذیل ہے۔

  • برقی پیغامات کے ذریعے متنبہ کرنا یاٹیکسٹ الرٹ
  • اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم کا کسی بھی وقت پتہ کرنا
  • بجلی ، گیس وغیرہ کے بلوں کی ادائیگی کرنا
  • رقم کی منتقلی ؍ تبادلہ
  • موبائل واؤچرزیا کارڈزخریدنا
  • عطیات دینا