• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
بناء برانچ کی بینکنگ کیا ہے؟

بناء برانچ کی بینکنگ کیا ہے؟
بینکس مختلف انواع واقسام کی خدمات یا سروسس اور پروڈکٹس پیش کرتے ہیں۔ بناء برانچ کی بینکاری یا برانچ لیس بینکنگ ایک ایسا طریقہِ کار بینکس کی جانب سے وضع کیا گیا ہے کہ جس میں بینک کے صارفین بینک سے متعلق تقریباً تمام معاملات بغیر بینک کی برانچ جائے طے کرسکتے ہیں۔
غریبوں کی خدمت کرنے والے کنسلٹیٹیو گروپ ٹو اسسٹ دی پور یعنی سی جی اے پی نامی ادارے کے مطابق بناء برانچ کی بینکاری کی تعریف درج ذیل ہے۔

  • ٹیکنالوجی کا استعمال، جیسا کے پیمنٹ کارڈز یا موبائل فونز، تا کہ صارف کی شناخت کی جاسکے اور برقی سرگرمی یا ٹرانزکشن کومحفوظ کیا جاسکے ۔ بعض صورتوں میں صارف کو بغیر جسمانی طور پر حاضر ہوئے بھی خدمات پیش کی جاسکتی ہیں۔
  • ڈاک خانہ یا پرچون فروش جیسی تنصیبات کا استعمال، جو کہ مالی سروسز فراہم کرنے والے کے لئے بطورنمائندہ یا ایجنٹس کام کرتے ہیں اورصارفین کوایسی خدمات میں مدد فراہم کرتے ہیں جن میں انکی جسمانی حاضری لازمی قرار پاتی ہے۔ مثال کے طور پر روپے کا جمع کروانا یا نکلوانا یاپھر اکاؤنٹ یا کھاتہ کھلوانا۔
  • کم از کم بنیادی سہولیات فراہم کرنامثلاً روپیہ جمع کروانا یا نکلوانا یا پھر اکاؤنٹ یا کھاتہ کھلوانے میں مدد فراہم کرنا۔
  • حکومت کی پشت پناہی کے ساتھ ، منظور شدہ ادارہ جو لوگوں سے رقم کروانے کا استحقاق رکھتا ہو جیسا کہ ایک باضابطہ لائسنس یافتہ بینک
  • اوپر دیئے گئے نکات کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ادارہ جس کی خدمات مروجہ کاروباری گھنٹوں کے دوران دستیاب ہوں تاکہ صارفین انکو مستقل بنیادوں پر استعمال کر سکیں ۔ صارفین اگر چاہیں تو یہ خدمات بغیر برانچ جائے بھی حاصل کرسکیں۔

پاکستان میں بناء برانچ کی بینکاری کی سہو لتیں انٹر نیٹ، خود کار ٹیلر مشینزیا اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ، موبائل فونز وغیرہ کی شکل میں ٹیکنالوجی کی مدد سے دستیاب ہیں۔
بناء برانچ کی بینکاری کی سہو لتیں ہر ایک استعمال کر سکتا ہے بجز اس کے وہ اپنے بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم رکھتا ہے۔ ان سہولیات کو استعمال کرنے کے لئے یہ لازمی نہیں ہے کہ بینک اکاؤنٹ کھولا جائے۔