• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
NFLP ملک گیر مالیاتی خواند گی پروگرام

img1بینک دولت پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے ملک گیر مالیاتی خواند گی پروگرام شروع کیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے بنیادی مالی نظر یات کو بہتر بنانا اور مالی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ مصنوعات اور خدمات کو بہتر طریقے سیے استعمال کر نے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

تحقیق سے محسوس کیا گیا ہے کہ ملک گیر مالیاتی خواند گی جیسے پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ پروگرام ترتیب دینے کے لئے متعلقہ فائدہ اٹھانے والے ، مالیاتی ادارے، مائیکرو فنانس اداروں تربیت کے ساتھ مشاورت اور بین الاقوامی مالیاتی تعلم کے ماہرین سے مدد لی گئی ہے ۔ یہ پروگرام رسمی بنکاری نظام کے متعلق معلومات پر مشتمل ورکشاپ منعقدہ کرنے اور رقم کے بہتر انتظام کی مہارت سکھا نے کیلئے بنایا گیا ہے۔

کیونکہ کامیاب مالیاتی تعلیم میں عام معلومات سے زیادہ تعلیم شامل ہے ۔ ملک گیر مالیاتی خواندگی پروگرام کے دائرہ کار میں لوگوں کے روئیے اور طرز عمل میں تبدیلی خاص طور سے پسماندہ دیہی اور شہری علاقوں میں جہاں زیادہ ناخواندہ افرادشامل ہیں ۔ تصویری کتابچہ اور اُن کی سرگرمیوں پر ورکشاپ منعقدہ کر کے تبدیلی لانا مطلوب ہے ۔ یہ پروگرام اُن میں سیکھنے کی صلاحیت بڑھانے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے ۔

عالمی مالیاتی بحران کو مد نظر کھتے ہوئے ملک گیر مالیاتی خواند گی پروگرام کی ترجیح یہ ہے کہ قومی سطح پر با ضابطہ مالیاتی نظام سے لوگوں کو متعارف کرایا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ اپنی رقم کا کس طرح بہتر استعمال کر سکتے ہیں ۔ تاکہ ان کے رہن سہن کا معیار بلند ہو۔

img2